اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا،جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا،ازخودنوٹس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں ،20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں ۔
اختلافی نوٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بنچز تشکیل دینا چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے،ججز کو بنچز کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔موجودہ خصوصی بنچ بھی قانون کے مطابق تشکیل دیا گیا۔