پشاور(نمائندہ امت)زمان پارک لاہور میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکورٹی کے لیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز کو آج طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر حلقے سے 40-40 ورکرز ایک ہفتے تک زمان پارک میں ڈیوٹیاں دیں گے، تحریک انصاف قیادت کی جانب سے عمران خان کی سیکورٹی کے لیے زمان پارک میں ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
صوبائی صدر پرویزخٹک نے ہر حلقے سے 40-40 ورکرز مانگے گئے ہیں اور اس ضمن میں تمام ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری، سابقہ ارکان اسمبلی کو ہدایت بھی کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں جاری شیڈول کے مطابق 31مارچ سے 4 اپریل تک پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، مہمند کے ورکرز ڈیوٹی دیں گے، 4 اپریل سے 7 اپریل تک، ہزارہ ڈویژن : ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولائی پالس کوہستان، 7 اپریل سے 10 اپریل تک کوہاٹ، کرک، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم، اورکزی، نارتھ وزیرستان، ساؤتھ وزیرستان، 10 اپریل سے 13 اپریل تک ملاکنڈ، سوات، بونیر، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، لوئر چترال، اپر چترال، باجوڑ کے ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔