مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو
مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پھر قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل

اسلام آباد:  جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پھر قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے سماعت کی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر قابل ضمانت میں تبدیل کردیے۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گذشتہ سماعت کے دوران جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کر دیے تھے۔