الحمد اللہ میں ابھی خیر وعافیت سے گھر پہنچ گیا ہوں ،فائل فوٹو
الحمد اللہ میں ابھی خیر وعافیت سے گھر پہنچ گیا ہوں ،فائل فوٹو

عمران خان کےلاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

لاہور: گزشتہ کئی روز سے لاپتہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا انچارج اظہر مشوانی خیریت سے گھر پہنچ گئے۔

عمران خان کے میڈیا انچارج اظہر مشوانی نے اپنی ٹوئٹ نے کہا ہے کہ الحمد اللہ میں ابھی خیر وعافیت سے گھر پہنچ گیا ہوں ان آٹھ دنوں میں آپ کی دعائوں،کاوشوں اور سپورٹ نے تاحیات ہمیں مقروض کر دیا ہے۔جزاک اللہ

انہوں نے مزید کہاکہ دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکن بھی جلد اپنی فیمیلیز کے ساتھ افطاری کریں ۔

تحریک انصاف نے اظہر مشوانی کی بازیابی کیلیے آج مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اظہر مشوانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گذشتہ 8 دنوں میں عوام کی دعاوں ، کاوشوں اور سپورٹ نے ساری عمر کیلیے مقروض کر دیا۔