اسلام آباد(امت نیوز)حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے ہوگا۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی