سوات(بیورورپورٹ)سوات کی وادی اتروڑ میں 20 سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش دریاکنارے سے ملی۔
نوجوان گزشتہ رات نماز عشا کے لئے گھر سے نکل کرلاپتہ ہوگیا تھا۔
ایس ایچ اوتھانہ اتروڑ ضیاالرحمان کے مطابق ج عرفان ولد عبدالرحیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ،مقتول کو دو گولیاں لگی ہیں عرفان گزشتہ رات کو گھر سے نماز عشاء کے لئے نکل کرلاپتہ ہوگیا تھاجس کی لاش دوسرے روز شام کے قریب دریا کنارے سے ملی۔
جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کالام اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے