بھارت ایشیا کپ نہ بھی کھیلے تو فرق نہیں پڑے گا، نجم سیٹھی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے واضح کردیا ہے کہ بھارت ایشیا کپ نہ بھی کھیلے تو پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل سے پی سی بی کو مالی استحکام ملا ہے لہٰذا بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے سے بھی انہیں مالی طور پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا
میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے انکار کے باوجود ہم بھارت جاکر کھیلتے رہے ہیں لیکن اب صورتحال مختلف ہے لوگ پوچھتے ہیں بھارت کھیلنے نہیں آتا تو پاکستان ٹیم کیوں جاتی ہے؟ بھارت کا پاکستان آنا سیاسی مسئلہ ہے تو پاکستان کا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلنا چاہتا ہے تو پھر پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل مقام پر کھیل سکتا ہے۔