فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا،عمران خان

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہئے۔
عمران خان نے یہ بات لاہور زمان پارک میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی صدر چوہدری پرویزالہیٰ سے گفتگو کرتےہوئے کہی ۔
ملاقات میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا
پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا کیس زیر سماعت ہے اور اٹارنی جنرل و سیاسی جماعتوں کے بار بار مطالبے کے باوجود عدالت نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
نواز شریف نے بھی لندن سے پریس کانفرنس کرتے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔