کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں دو خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودیہ جانے والے ملزم سے 800 گرام ہیروئین برآمد کر کے صوابی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا،برآمد شدہ ہیروئین کو مہارت سےکتابوں میں چھپایا گیا تھا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کے سرگودھا کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد 26 نمبر چنگی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پشاور کی رہائشی 2 خواتین سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو 200 گرام افیون برآمد کر کے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔