ملکی سیاسی حالات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس آج طلب

لاہورٖ(امت نیوز)  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ امکان ہے کہ اہم اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج یکم اپریل 2023 بروز ہفتہ دن ایک بجے ہو گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔