موبائل فون ایجاد کرنے والا انجینئر آج خود پریشان

اسلام آباد(اُمت نیوز)انسان کے ہاتھ میں ہر وقت موجود دنیا بھر سے رابطے کا ذریعہ موبائل فون ایجاد کرنے والا امریکی انجینئر اب اپنی ایجاد سے تھوڑا پریشان نظر آتا ہے۔ آجکل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے۔ ایسالگتاہے موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔ سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قد رعام ہے کہ ایسا لگتاہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کررہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کررہاہے جسے دیکھ کر موبائل فون کے بانی بھی پریشان ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سال پہلے موبائل فون ایجاد کرنے والے 94 سالہ مارٹن کوپر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ موبائل فون کی اسکرین کو بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں اپنے دفتر میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی انجینئر ’موبائل فون کے بانی‘ مارٹن کوپر نے کہا کہ ہم سب کی جیبوں میں جو صاف ستھرا آلہ ہے اس میں تقریباً لامحدود صلاحیت موجود ہے مجھے لگتا ہے یہ ایک دن بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

لیکن لوگ اسے ایک جنون کی طرح استعمال کررہے ہیں، انہون نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں کسی کو سڑک پار کرتے ہوئے جب میں موبائل فون استعمال کرتے دیکھتا ہوں تو میں حیران رہ جاتا ہوں، ایسے لوگوں کا دماغ خراب ہے ایسے لوگوں پر جب گاڑی چڑھ دوڑے گی پھر انہیں پتا چلے گا۔ مارٹن کوپر کہتے ہیں سیل فون کو اس طرح استعمال کرنا میں کبھی نہیں سمجھ سکوں گا جس طرح میرے پوتے اور نواسے کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کا پہلا موبائل فون موٹرولا کا ڈینا ٹیک 8000 ایکس تھا جسے 1983 میں اس کمپنی کے ایک سنیئر عہدیدار مارٹن کوپر نے تیار کیا تھا اس فون میں صرف 30 نمبروں کو اسٹور کیا جاسکتا تھا جبکہ اس کا وزن 1.1 کلو گرام جس سے 30 منٹ تک بات کی جاسکتی ہے۔ ہے۔