اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پی ٹی آئی کی ایک بڑی اور اہم وکٹ اڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ننکانہ صاحب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی اور اہم وکٹ گرا دی ہے۔
سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ رانا محمد افضل نے وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کی
جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل کی ن لیگ مٰیں شمولیت کیلئے رانا تنویر حسین سے ملاقات کے موقع پر سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور اب انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی بھرپور حمائیت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔