لاہور(اُمت نیوز)محکمہ خوراک پنجاب نے لاہور میں سستے آٹے کی فروخت ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے لاہور میں سستے آٹے کی فروخت بند کر دی ہے۔ لاہور میں اب 1158 روپے میں 10 کلو آٹے کا تھیلا فروخت نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے سستے آٹے کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے پر سستے آٹے کی فروخت کو بند کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمے نے سستے آٹے کے تھیلے کی فروخت چند روز کیلئے بند کی ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بے ضابطگیوں کو روکنے کیلئے سستے آٹے کی فروخت کو فلحال روک دیا گیا ہے۔
محکمے کا مزید کہنا ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی کی وجہ سے سستے آٹے کی سپلائی بحال کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب سستے آٹے کی فروخت بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فری آٹے کی بجائے سستا آٹا لے رہے تھے، سستے آٹے کی عدم دستیابی کے باعث مجبوراً مہنگا کمرشل آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سستے آٹے کی بندش سے حکومت نے سفید پوشوں سے روٹی چین لی ہے۔