عدلیہ بچاؤ تحریک، اسد عمر کی سراج الحق سے ملاقات

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔