مفت آٹے نے سرگودھا میں بھی ایک جان لے لی

سرگودھا(امت نیوز)مفت آٹے نےایک اور جان لے لی،سرگودھا میں بزرگ شہری مفت آٹے کے حصول میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ استقلال آباد میں مفت آٹاپوائنٹ پر پیش آیا
بزرگ شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگیا۔
انتقال کرنے والے بزرگ شہری کے بیٹےکامؤقف تھا کہ والد کو 2 دفعہ پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا تھا، والدکی وفات قدرتی طورپر ہوئی،کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتا