مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 3.72فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(امت نیوز)مارچ 2023 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 3.72فیصد بڑھی ۔ یہ بات ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال مارچ میں مہنگائی کی شرح12.7 فیصد تھی۔
مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.5 فیصداضافہ جس کے بعد دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پھل، سبزیاں، مشروبات، آٹا، گندم، گھی اور خوردنی تیل مہنگا ہوا ہے۔
کپڑے، گھریلوسامان، گاڑیاں، بجلی، برقی آلات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔