اسلام آباد(امت نیوز)حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 4 رکنی اکثریتی فیصلے کو مانتے ہوئے موجودہ عدالتی کارروائی ختم کی جائے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اقلیت کے فیصلے کو اکثریت کے فیصلے پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے 184 تھری کے تمام مقدمات روکنے کا حکم دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخاب ہونے چاہئیں، یہ غیر جانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کا بنیادی دستوری تقاضا ہے۔
ایک ہی دن میں الیکشن سے انحراف ملک کو تباہ کن سیاسی بحران میں مبتلا کر دے گا، یہ صورت حال ملک کے معاشی مفادات پر خود کش حملے کے مترادف ہوگی