کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں پلاسٹک کی بوتلیں تیار کی جاتی ہیں،بڑی مقدار میں دانہ اور پلاسٹک کی موجودگی آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سبب بنی
فیکٹری سے دھویں کا اخراج زیادہ ہونے کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا ،ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر ٹینڈرز اور اسنار کل موقع پر موجود ہیں
فائربریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا،آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں