کراچی(امت نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ کو تمغے سمجھتے ہیں
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا کہ ہماری اہمیت کا اندازہ ایوان کے نشستوں سے نہیں لگایا جاسکتا ہے، ہمارے بغیر صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن بھی کمزور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کی مردم شماری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، زرداری سمیت جسٹس (ر) گلزار بھی کہہ چکے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے لیکن اب مردم شماری ختم ہونے کو ہے اور کراچی کی آبادی 84 لاکھ تک بتائی جارہی ہے، سوال تو یہ ہے کہ جس شہر سے لوگ آرہے ہیں وہاں کی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن جہاں رہائش اختیار کررہے ہیں وہاں آبادی کی شرح کم دکھائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ کو تمغے سمجھتے ہیں، جب پیپلز پارٹی پر مشکل آتی ہے تو وہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے
پی ٹی آئی سے رابطوں کے حوالے سے خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت ہے لیکن مکالمے کے سب سے زیادہ مخالف عمران خان ہی رہے ہیں۔