وزیرآباد(امت نیوز)وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کےاندر جج کے سامنے فائرنگ کرکے مقدمہ قتل کے ملزم کو مخالف نے قتل کردیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم نے ہاتھ اُٹھا کرخود پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم وکیل کے بھیس میں عدالت آیا تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نصیر نے اس کے بھائی کو قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نصیر گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر اور ضلع لیہ پولیس کو قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث تھا۔
احمد نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور آج عدالت میں پیش کرنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس لے کر گئی تھی جہاں کمرہ عدالت کے باہر وکیل کا یونیفارم پہنے پہلے سے موجود ملزم نے فائرنگ کردی۔
گرفتار ملزم کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے مطابق مقتول نے لیہ میں دیرینہ دشمنی پر اس کے بھائی کو قتل کیا تھا، ملزم کی گرفتاری کا علم ہونے پر وہ آج بدلہ لینے یہاں آیا تھا۔