پشاور(امت نیوز) پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرکے پی حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں نگراں حکومت کے وزرا ، ہائی کورٹ کےجج صاحبان اور وکلا نے شرکت کی۔
تقریب میں جسٹس مسرت ہلالی نے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھایا ،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئی چیف جسٹس سےحلف لیا۔
خیال رہے 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہونے والی جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔
سال 1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا ، جس کے بعد 2013 میں پشاور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئی اور 2014 میں مستقل جج بن گئی۔