اسلام آباد: آئین پاکستان کی گولڈ جوبلی کی تقریبات اسی ہفتے شروع ہو رہی ہیں، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائےگی،عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔
اسپیکرکی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعوکیا جائے گا، سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری ہونگے۔
آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات بھی اسی ہفتے شروع ہوں گی جس میں وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔