کراچی: سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق نماز جنازہ بعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی گئی۔جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری اردو کے معروف ادیب علامہ راشد الخیری کے پوتے تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری سندھ ہائی کورٹ کے بھی جج رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری نے بطور صوبائی محتسب، پرنسپل سندھ مسلم لا کالج میں بھی خدمات انجام دی۔