انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔

جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا، شاہ محمود قریشی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھٹو کے نواسے نے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی آئین پر فخرکرتی تھی اب اس کو توڑنے جا رہی ہے،جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت کل ایک مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس کا اعلامیہ جو سامنے آیا وہ قابل غور ہے،کل کے اعلامیے میں کہا گیاہے عمران خان اور پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ن لیگی قیادت نے سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کی کوششوں کا آغاز کردیاہے،رانا ثنا اللہ نے کل ججز پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ہے،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 3 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھٹو کے نواسے نے آئین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی آئین پر فخرکرتی تھی اب اس کو توڑنے جا رہی ہے،جو آئین بھٹو نے بنایا وہ زرداریوں نے تباہ کردیا۔

ان کاکہناتھا کہ ایک طرف کہتے ہیں اسمبلی میں آکر کردار اداکرو،دوسری طرف اسمبلی میں آنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،الیکشن کو ملتوی کرنے کیلیے ہر حربہ استعمال کیا گیا،یہ ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو سرکار کی زبان بولے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی، آئین شکنی کی گئی تو وکلا آئین کے تحفظ کیلیے باہر نکلیں گے،وکلا سے گزارش ہے اپنا وزن آئین کے پلڑے میں ڈالیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع کرے گی، ہم سب کو ملکر اس فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہے،آئین کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہونے ہیں،آئینی ترمیم کے بغیر آپ سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کرسکتے۔