لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نے آئینی بحران پیدا کیا، سیاسی اور معاشی بحران کے بعد پاکستان مزید بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سراج الحق کاکہناتھا کہ پہلے مرحلے میں سپریم کورٹ نے فل بنچ کی حکومتی درخواست مسترد کی، حکومت نے اعلان کیا3 رکنی بنچ کو مسترد کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جنگ نے آئینی بحران پیدا کیا، سیاسی اور معاشی بحران کے بعد پاکستان مزید بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ادارے متنازع ہو رہے ہیں، ملک ایسے نہیں چلے گا،ایک دوسرے کیخلاف مسلسل بیانات دینا آج کا پاکستان ہے،ایک دوسرے کو مسترد کرنے کی بجائے بہتر اقدامات کی جانب جانے کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ چیف جسٹس نے رات12 بجے دفتر کھولا اور سوموٹو ایکشن لیا، پی ڈی ایم آج یہی چیف جسٹس کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ جن اداروںں کی جانب لوگ دیکھتے تھے اب ان اداروں پر بھی یقین نہیں رہا،سپریم کورٹ نے کہا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے،سیاست کے مسائل عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاستدان ہی حل کرتے ہیں۔