نیویارک : فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز رواں سال کرے گی۔
چاند پر جانے والے خلا باز رواں سال کے آخر تک جب چاند پر قدم رکھیں گے تو انہیں 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا ایک سیٹلائٹ چاند پر بھیجے گا جو چاند پر 4 جی سروس کی تنصیب ممکن بنائے گا۔ امریکی کمپنی سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند پر روانگی ممکن بنائے گی جس میں 4 جی کنکشن دینے والا بیس سٹیشن بھی موجود ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک روور بھی مشن کا حصہ ہو گا جو سولر پاور سے چلے گا اور 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کرے گا۔