لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلیے ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاََ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔
تحریک انصاف نون لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئےریفرینس پر غور کررہی ہے الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔