کراچی(امت نیوز)نامورعالم دین مفتی تقی عثمانی نےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہو گا کہ سب مل کر آگ بجھائیں؟
اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے توکیا اس وقت یہ بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑکرملک کوبچائیں
— Muhammad Taqi Usmani (Offical) (@muftitaqiusmani) April 1, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سر جوڑ کر ملک کو بچائیں۔
مفتی تقی عثمانی نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اللہ تعالی فرماتا ہے کہ "تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمھارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے۔”
قرآن کریم فرماتاہے کہ "تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اوراللہ سے ڈرو تاکہ تمھارےساتھ رحمت کامعاملہ کیا جائے " عوام اور بااثرحضرات کافرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رھنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں
— Muhammad Taqi Usmani (Offical) (@muftitaqiusmani) April 1, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام اور بااثرحضرات کا فرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پر عمل کرکے رہنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔
شیخ الحدیث نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناً سیاست میں دخل نہیں دینا چاہیے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیر جانبداری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لیے مسئلے کا حل نکالنا ان کا فرض بنتا ہے۔ اللہ تعالی اسکی توفیق عطا فرمائے آمین
فوج اور عدلیہ کو یقیناً سیاست میں دخل نہیں دینا چاھئے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیرجانب داری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لئے مسئلے کاحل نکالنا انکا فرض بنتا ہے اللہ تعالی اسکی توفیق عطا فرمائے آمین
— Muhammad Taqi Usmani (Offical) (@muftitaqiusmani) April 1, 2023