اسلام آباد(امت نیوز)آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی ۔
اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔
عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری کیے جائیں گے۔