ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں انسانوں کے ساتھ روبوٹ رضاکاروں نے بھی روزہ داروں میں افطاری تقسیم کرنے کا فریضہ انجام دینا شروع کردیا ہے ۔
دارالحکومت ریاض میں ایک روبوٹ نے رضاکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر روزہ داروں کو افطار کا کھانا پیش کیا۔ روبوٹ رضا کار کے اس کام کو بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے۔
شاهد.. روبوت آلي يشارك مجموعة من المتطوعين في تقديم وجبات الإفطار للصائمين في العاصمة #الرياض #العربية_في_رمضان
عبر :@bandar__W pic.twitter.com/tl4YinojMQ— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 1, 2023
سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے اس اقدام پر بات چیت کی اور روبوٹ کو رضاکارانہ کام میں استعمال کرنے کے اس آئیڈیا کی تعریف کی۔