ثاقب نثارنے ڈیم فنڈ کیلئے25لاکھ دینےپرکیس ختم کردیا، فیشن ڈیزائنر

لاہور(امت نیوز)فرانس میں مقیم فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے 25 لاکھ دیے تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس ہی ختم کردیا۔

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار اسپتال آئے تو ایسا لگا کہ فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے اور ثاقب نثار مولا جٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپتال میں اضافی فیس کے الزام پر کارروائی کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اُن پر ذاتی حملے کرتے رہے اور ڈاکو کہا۔

اس کے علاوہ انہوں نے محمود بھٹی کے کپڑوں پر اعتراض کیا اور پاسپورٹ بھی ضبط کرا لیے