پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو
پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو

مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقریر پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف  توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل بینچ مقامی وکیل کی اپیل پر پیر کو سماعت کرے گا۔

وکیل شاہد رانا نے سنگل بینچ کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نوازنے سرگودھا کنونشن میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سنگل بینچ نے مسترد کردیا لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے