جوہانسبرگ ( اُمت نیوز ) جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 370 رنز بنائے، ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 گیندوں پر 175 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 91 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
مہمان ٹیم کی طرف سے فریڈ کلازین، ویون کنگما اور پال وان میکرن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.1 اوورز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، موسیٰ احمد 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سسنڈا مگالا نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈن مارکرم بہترین بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔