شیخوپورہ میں قائم مفت آٹا مرکز سے نوسرباز گروہ پکڑا گیا

شیخوپورہ(امت نیوز)شیخوپورہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا مرکز سے نوسرباز گروہ پکڑا گیا، نوسرباز 250 روپے فی تھیلا فروخت کر رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کے مطابق 8 نوسر باز مفت آٹا سینٹر پر جعلی مہریں لگا کر 250 روپے فی تھیلا فروخت کر رہے تھے، گروہ سے سیکڑوں شناختی کارڈز اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان نے گزشتہ دنوں سرکاری آٹے کے ایک ہزار سے زائد تھیلوں کی جعلی مہریں لگا کر سرکاری رسیدیں جاری کیں، 8 رُکنی گروہ کو تھانہ اے ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کا کہنا ہےکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔