فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ،4افراد جاں بحق

سبی : ڈھاڈر کے مقام پر مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کار سبی سے کوئٹہ جارہا تھی جبکہ مزدا ٹرک کوئٹہ سے سندھ کی طرف جا رہا تھا، واقعے کے بعد مزدا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مقامی پولیس اور لوگوں نے لاشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر پہنچایا۔ ؔ

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بولان سے ہے جن میں محمد رفیق ولد اللہ ڈنہ گجر(کچھی) عبدالمجید ولد صالح محمد بھنڈ (کچھی)، ارباب محمد یاسین ولدعبدالمالک بوہڑ،(کچھی) شامل ہیں، ڈرائیورغلام حیدر ولد اللہ واریہ مہرکا تعلق سبی سے ہے۔