اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے حکومتی اتحاد کے وکلاء کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب پر مشتمل تین رکنی بنچ چھٹی سماعت کررہا ہے، عدالت نے آج سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں وکلاء سپریم کورٹ کے باہر پہنچ چکے ہیں، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ داخلے پر پابندی ہوگی، سپریم کورٹ میں وکلاء، صحافیوں اور جن کے مقدمات ہوں گے انہیں اجازت ہوگی۔