ترکیہ بننا ہے یا میانمار، فیصلہ کرنا ہوگا، عمران خان

تحریک انصاف کی طرح ہر کسی کو فیصلہ کرناہے کہ وہ قانون کے ساتھ ہیں یا مافیا کے ۔ پیغام

               
April 3, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرح ہر کسی کو فیصلہ کرناہے کہ وہ قانون کے ساتھ ہیں یا مافیا کے ساتھ ہیں ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں جہاں سے ہم ترکیہ بن سکتے ہیں یا پھر ایک اور میانماربن جائیں، ہر کسی کو انتخاب کرناہے کہ وہ پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فاشزم کے ساتھ ہیں ۔