ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں پولیس نے 8 افراد کو جعلی عمرہ مہم چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ ہندوستانی شہریت کے ان افراد نے اقامہ کے ضوابط اور نظام کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان افراد نے فراڈ کرتے ہوئے جعلی عمرہ مہم کو فروغ دیا۔
سعودی پبلک سیکیورٹی نے "ٹوئٹر” پر بتایا کہ چار ٹریول اور پرنٹنگ کے دفاتر کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا رکھا تھا جہاں وہ عمرہ کے حوالے سے جھانسہ دیکر لوگوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ان افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شرطة منطقة الرياض تقبض على (8) مقيمين لترويجهم لحملات عمرة وهمية. pic.twitter.com/0Q3mtQlqoN
— الأمن العام (@security_gov) April 2, 2023
واضح رہے کہ تقریباً 350 عمرہ کمپنیاں اور ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کرعمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے آبائی ممالک روانہ ہونے تک مختلف خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں معتمرین کی آسانی اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔