کوالالمپور: ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے۔
ملائیشیاکی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں۔
اس قانون کے بعد سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکے گا، جب کہ عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جاسکے گا۔
منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔