اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ کے تحت غریب اور نادار افراد کو ملنے والی امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔
وزارت اطلاعات کےاعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی بہبود شازیہ عطا مری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ نے مختلف اقدامات بریفنگ دی۔
شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے تحت مستحقین کی سہ ماہی قسط کو7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیاگیا ہے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا، ریجنل ڈی جیزنے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سہ ماہی وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات کے تحت بلاک کیے گئے پی او ایس ایجنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔
شازیہ عطا مری نے کہا کہ مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500روپے ہی وصول کریں،کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفتر میں اپنی شکایت درج کرائیں۔