اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی میں الیکشن التوا کیس سے متعلق ارکان کابینہ کو آئینی و قانونی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل ہوگئی جس کا فیصلہ محفوظ ہوگیا جو کل کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے تمام سرکاری افسروں کو باہر بھیج دیا گیا اور اجلاس میں صرف وزرا موجود ہیں۔