کراچی سمیت سندھ بھر میں گٹکافروشوں کیخلاف ٹاسک فورس تشکیل

کراچی(امت نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی سندھ نے صوبے میں گٹکا، مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دے دی۔
غلام نبی میمن کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص کے سمیت شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ڈی آئی جیز کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں