جسٹس فائزکےخط پررجسٹرارسپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خط پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری دے دی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التواکیس پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیس کے مختلف پہلوؤں اور کسی بھی فیصلے کے ممکنہ اثرات پر غور کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو منگل کو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔