بیلجیئم(انٹرنیشنل ڈیسک)فن لینڈ کل(منگل کو)نیٹو اتحاد کارکن بن جائے گا اس بات کا اعلان نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں کیا
انہوں نے بتایا کہ فن لینڈ کل نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہوجائے گا۔ نیٹو کے تمام 30 اتحادیوں نے فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے۔
فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر روس نے اپنی شمال مغربی سرحدوں پر فوج مضبوط کرنے کا اعلان کردیا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا کہ ہم مغرب اور شمال مغرب میں اپنی فوجی صلاحیت کو مضبوط کریں گے۔ فن لینڈ کی سرزمین پر نیٹو کے دیگر ارکان کی افواج کی تعیناتی کی صورت میں ہم روس کی فوجی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔
نیٹو میں فن لینڈ کی شمولیت پر ترکی کےبھی شدید تحفظات ہیں ۔ ترکی کا فن لینڈ پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام ہے۔ ترکی نے نیٹو میں شمولیت سے پہلے فن لینڈ سے ضمانتیں اور یقین دہانیاں مانگی تھیں