لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اور سیاسی مشیر طلال رضا کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی
ملاقات میں عمران خان نےعالمی برادری سے جمہوری اقتدار کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں، جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے تاہم مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے لئے مصروف ہے، لہٰذا عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی آواز بلند کرے