لاہور(امت نیوز)ملک میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے بعد سائیکلوں کی بھی چوری ہونا شروع ہوگئیں۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے سائیکل چلانا شروع کردی ہے ۔ تاہم اب سائیکلوں کی چوریاں بھی ہونے لگی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں سائیکل چوری کے 143 مقدمات درج ہوئے، سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن 53 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس کے علاوہ سول لائنز اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 25، 25 جب کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 17 اور سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 5 مقدمات درج ہوئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سائیکل چوری کی وارداتیں پولیس ریکارڈ میں درج اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں، بیشتر متاثرین سائیکل چوری کی رپورٹ درج نہیں کراتے