اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی
اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کے سرکلر جاری کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا
کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی
اجلاس میں کابینہ نے صدر مملکت سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ پر فی الفور دستخط کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صدر مملکت بل پر دستخط کریں تاکہ آئینی وسیاسی بحران ختم ہو