رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عشرت علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں،عشرت علی 28 ستمبر 2022 سے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات تھے،
وفاقی کابینہ سے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری لی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔