کراچی (امت نیوز)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرشرجیل نورنے5اپریل کی چھٹی کانوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ 4اپریل کوشہیدذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی عام چھٹی ہوگی اوردوسرے روز5 اپریل کوسچل سرمست کے عرس کے موقع پر چھٹی ہوگی۔اس طرح ایک ہفتے میں 2 دن کی تعطیل ہو جائے گی۔
4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔