سعود ی عرب(اُمت نیوز)مدینہ منورہ میں فریکوئنسی ٹرانسپورٹ سروسز سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مستفیدہورہے ہیں۔
مدینہ ٹرانسپورٹ بس پروجیکٹ کے اندر تقریباً 200 جدید بسیں مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں لوگوں کو مسجد نبوی اور مسجد قبا تک ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ ٹرانسپورٹ سروس سہ پہر 3:00 بجے سے شام نماز تراویح کے ایک گھنٹے بعد چلتی ہے۔
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں اس سروس سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد نے استفادہ کیا۔